اسلام آباد: تحریک انصاف کے سینئر رہنما سینیٹر حامد خان نے کہا کہ پی ٹی آئی میں کچھ لوگ پارٹی سے مخلص نہیں، چند کا توپتہ چل گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کےسینئر رہنما سینیٹر حامد خان نے اے آر وائی نیوز کو خصوصی انٹرویو میں کہا کہ جیل میں پارٹی قیادت کو جو ملتا ہے وہ باہر آکر اپنی تشریح کردیتاہے، کچھ لوگ تواپنی ذاتی تشہیر کے لیے ایسا کرتےہیں اور کچھ ایسےہیں جن پرشک ہے وہ پارٹی سےمخلص نہیں نقصان پہنچاتے ہیں۔
رہنما پی ٹی آئی نے بتایا کہ چند کا توپتہ چل گیا جن میں شیرمروت شامل ہےجوکسی اورمقصدکےلیےآیاتھا جبکہ ایسے کچھ کیسز اور بھی ہیں جواختلافات بڑھاکرپارٹی کونقصان پہنچارہےہیں.
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کلیئرہیں جس نےایک بار پارٹی چھوڑ دی اسے واپس نہیں لانا، سب کا نہیں کہہ سکتا جنہوں نے پریس کانفرنس کی،پارٹی بنائی اورجوائن کیا وہ نہیں آسکتے۔