کراچی : چیف میٹرلوجسٹ سردار سرفراز نے مون سون کے تیسرےاسپیل میں کراچی میں ہونے والی بارش کے حوالے سے اہم پیش گوئی کردی۔
تفصیلات کے مطابق خلیج بنگال کے اوپر بننے والا ہوا کا کم دباؤ مون سون ہواؤں کی شکل میں بھارتی گجرات و راجستھان کے بعد سندھ پر بتدریج اثرانداز ہونا شروع ہوگیا۔
چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز نے بتایا کہ آج دوپہر یا رات کو مون سون کا تیسرا اسپیل کراچی میں داخل ہوگا، جس کے باعث دن کے اوقات میں ہلکی بارش جبکہ رات اور کل درمیانی سے موسلادھاربارش متوقع ہے۔
- Advertisement -
سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ تیسرے اسپیل میں 40سے50 ملی میٹربارش ہوسکتی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہر میں حبس کی کیفیت ہے، سمندری ہوائیں سست رفتاری سےچل رہی ہیں، اگست سےکراچی کا موسم خوشگوار ہو جائے گا۔