پیر, اکتوبر 7, 2024
اشتہار

سلمان خان نے بون میرو عطیہ کرکے بچی کی زندگی بچالی

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے سلطان ، اداکار سلمان خان نے بون میرو عطیہ کرکے لڑکی کی زندگی بچالی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار سلمان خان نے بھارت کا پہلا بون میرو ڈونر ہونے کا اعزاز 2010 میں حاصل کیا تھا، انہوں نے پوجا نامی بچی کو بون میرو عطیہ کیا جسے ٹرانسپلانٹ کی ضرورت تھی۔

پوجا کو زندہ رہنے کے لیے فوری طور پر پون میرو ٹرانسپلانٹ کی ضرورت تھی جب سلمان خان تک یہ بات پہنچی تو انہوں نے فوری طور پر لڑکی کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا۔

- Advertisement -

اداکار نے پوجا کو اپنا بون میرو عطیہ کیا اور اس طرح وہ بھارت کے پہلے بون میرو ڈونر بن گئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق سلمان خان نے بون میرو عطیہ کرنے کے بعد اپنا نام ’میرو ڈونر‘ رجسٹری میں بھی درج کروایا تھا جس کے مطابق ضرورت پڑنے پر دوبارہ بھی ان سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

ڈاکٹر کے مطابق سلمان خان نے پوجا کو بون میرو عطیہ کرنے کے لیے اپنی فٹبال ٹیم کو راضی کیا تھا لیکن آخری لمحات میں سب پیچھے ہٹ گئے تھے جس کے بعد سلمان اور ان کے بھائی ارباز خان نے بون میرو عطیہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ کے متعدد اداکار فلاحی کاموں میں حصہ لیتے ہیں جن میں سونو سود، اکشے کمار ودیگر نمایاں ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں