جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

حکومت جماعت اسلامی سے مذاکرات کا دوسرا دور کرنا بھول گئی

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: حکومتی کمیٹی جماعت اسلامی سے مذاکرات کا دوسرا دور کرنا بھول گئی۔ پورا دن گزر گیا لیکن حکومتی کمیٹی نے تاحال جماعت اسلامی  سے رابطہ نہیں کیا۔

گزشتہ روز حکومتی مذاکراتی ٹیم نے دوسرا دور آج ہونے کی یقین دہانی کرا رکھی تھی۔ حکومت اور جماعت اسلامی کے مذاکرات کا پہلا دور 28 جولائی کو کمشنر راولپنڈی آفس میں ہوا تھا۔

جماعت اسلامی نے اپنے تمام مطالبات حکومتی کمیٹی کے سامنے رکھےتھے۔ حکومتی مذاکراتی ٹیم میں عطا تارڑ،طارق فضل چوہدری اور امیرمقام شامل تھے جب کہ جماعت اسلامی کی کمیٹی میں لیاقت بلوچ، امیرالعظیم، نصراللہ رندھاوا، فراصت شاہ شامل تھے۔

- Advertisement -

حکومتی ٹیم نے مذاکرات میں ٹیکنیکل کمیٹی کو شامل کرنے کا عندیہ دے رکھا ہے۔ جماعت اسلامی کا مطالبات کی منظوری کےلیے دھرنا گزشتہ 4روز سے جاری ہے جس میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں