بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

خبردار! اِن مقامات پر گاڑی کا ہارن ہرگز نہ بجائیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب میں روڈز جنرل اتھارٹی (آر جی اے) کی جانب سے ڈرائیورز کو ضابطہ اخلاق کی پابندی کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اتھارٹی کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ مخصوص مقامات پر گاڑی کا ہارن بجانا خلاف ورزی شمار کی جاتی ہے اس کا خیال رکھا جائے۔

سعودی عرب میں روڈز جنرل اتھارٹی (آر جی اے) کی جانب سے سوشل میڈیا ایکس پر ایک انفوگرافک جاری کیا ہے جس کا عنوان ’کہاں ہارن بجانا منع‘ ہے۔

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ وہ جگہیں جہاں شور کرنا منع ہوتا ہے وہاں ہارن بجانے سے گریز کرنا چاہئے، کیونکہ یہ تہذیب اور شائستگی کے خلاف بھی ہے۔

شاہراہوں پر ایسے مقامات کی وضاحت کیلیے سائن بورڈز موجود ہیں جن کی پابندی کرنا ڈرائیوروں کے لیے لازمی ہے۔

اتھارٹی کے بیان کے مطابق ایسی جگہوں سے کار سوار خاموشی سے گزریں اور ہارن بجانے سے گریز کریں ان جگہوں میں اسکول، ہسپتال اور ایمرجنسی سینٹرز شامل ہیں۔

امریکا کا یوکرین کیلیے 20 کروڑ ڈالر امداد کا اعلان

اسکولوں میں طلبا جبکہ ہسپتالوں میں مریضوں کو پرسکون ماحول کی طلب ہوتی ہے، اسی لیے ایسے مقامات پر ہارن بجانے سے گریز کرنا چاہئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں