کراچی: ریلوے انتظامیہ کا ایک اور انوکھا قدم سامنے آ گیا، ملت ایکسپریس سمیت ٹرینوں میں برف ڈبلیو سی پر ’اسٹور‘ کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملت ایکسپریس کی ڈائننگ کار کا کنٹریکٹر مسافروں کی صحت سے کھیلنے لگا، کراچی اور سرگودھا کے درمیان چلنے والی ایکسپریس کے باتھ روم میں برف ذخیرہ کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق ملت ایکسپریس سمیت دیگر ٹرینوں میں بھی برف واش روم میں رکھنا معمول بن گیا ہے، برف ٹرین کے باتھ روم کی ڈبلیو سی پر برف اسٹور کیا جاتا ہے، اس کے بعد اسے پینے کے پانی میں استعمال کیا جاتا ہے۔
ریلوے انتظامیہ کا چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے سے ٹھیکیدار من مانی کرنے لگے ہیں، جس کی وجہ سے ٹرینوں میں سفر کرنے والے مسافر گندا پانی اور برف استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بوگی کے دوسرے حصوں میں برف اسٹور کرنے کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔