پاکستانی خاتون کوہ پیما نے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کر لی ہے وہ یہ چوٹی سر کرنے والی تیسری پاکستانی خاتون ہیں۔
یہ کارنامہ انجام دینے والی وادی ہنزہ کے گاؤں شمشال سلطانہ بی بی ہیں جنہوں نے 8611 میٹر بلند چوٹی کو سرباز علی کی نگرانی میں سر کیا۔
واضح رہے کہ سلطانہ سے قبل ثمینہ بیگ اور نائلہ کیانی اس چوٹی کو سر کر چکے ہیں۔