بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا نے اہلیہ نتاشا اسٹینکووچ سے علیحدگی کے بعد اپنے بیٹے کی سالگرہ پر ایک دل کو چھو لینے والی پوسٹ شیئر کی ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ہاردک پانڈیا نے کیپشن میں لکھا کہ ’آپ مجھے ہر ایک نئی طاقت دیتے ہیں! دلچسپ جرائم میں میرے پارٹنر بننے والے کو سالگرہ مبارک ہو، میرا پورے دل، میرا اگستیا میں آپ سے محبت کرتا ہوں اور اسے الفاظ میں بیان کرنے سے قاصر ہوں۔‘
اس پوسٹ میں ہاردک نے محبت ظاہر کرنے کے لیے دل کی ایموجی بھی بنائی، صارفین پانڈیا کی اس جذباتی پوسٹ پر اپنے خیالات کا اظہار کررہے ہیں اور باپ اور بیٹے کی محبت کو سراہ رہے ہیں۔
خیال رہے کہ نتاشا اسٹینکووچ جو اس وقت اپنے بیٹے کے ساتھ سربیہ میں موجود ہیں انھوں نے کشھ دنوں قبل اگستیا کے لیے ایک جذباتی پوسٹ شیئر کی تھی۔
سربین ماڈل و اداکارہ نتاشا نے پیرنٹنگ کے حوالے سے پوسٹ شیئر انسٹاگرام اسٹوریز پر شیئر کی تھی جس نے صارفین کی توجہ حاصل کرلی، انھوں نے لکھا کہ ’اپنے بچوں پر سختی نہ کریں کیونکہ دنیا ایک مشکل جگہ ہے۔ یہ مشکل محبت نہیں بلکہ یہ مشکل قسمت ہے۔‘
انھوں نے مزید لکھا تھا کہ ’حقیقت یہ ہے کہ جب بچے آپ کے ہاں پیدا ہوتے ہیں تو آپ ان کی دنیا ہوتے ہیں اور وہ آپ کی دنیا ہوتے ہیں جن سے آپ محبت کرتے ہیں۔‘
بعدازاں نتاشا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بیٹے اگستیا کی ایک تصویر پوسٹ کی، تصویر میں اگستیا کو ایک اور بچے کے ساتھ ڈرائنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
خیال رہے کہ بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا اور نتاشا اسٹینکوویچ نے کچھ عرصہ قبل اپنی علیحدگی کی تصدیق کی تھی جبکہ اہلیہ نتاشا نے اس حوالے سے ایک پوسٹ بھی شیئر کی تھی۔
ہاردک پانڈیا اور نتاشا اسٹینکوویچ نے 18 جولائی کو اپنے بیانات کے ذریعے انکشاف کرتے ہوئے کہا تھا کہ انھوں نے دوستانہ طریقے سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔