پیر, اکتوبر 7, 2024
اشتہار

اداکار بھی لنڈا بازار سے خریداری کرتے ہیں، اسما عباس کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ اسما عباس نے انکشاف کیا ہے کہ اداکار بھی لنڈا بازار سے خریداری کرتے ہیں۔

اداکارہ اسما عباس نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی اور اس دوران لنڈا بازار میں خریداری کے تجربے سے متعلق اظہار خیال کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ہم اداکار بھی لنڈا بازار سے خریداری کرتے ہیں وہاں سردیوں میں بہت کمال کی چیزیں مناسب قیمت میں مل جاتی ہیں۔

- Advertisement -

اداکارہ نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل لندن گئی تو وہاں بہت زیادہ سردی تھی تو ہم لوگ کافی پریشان تھے کہ یہاں تو کپڑے بہت مہنگے ہوں گے تو پھر میں لنڈا بازار چلی گئی اور وہاں سے 5 سو روپے تک کی قیمت میں بہت سارے ونڈ بریکرز خرید کر لے آئی۔

میزبان نے پوچھا کہ مداح آپ کو لنڈا بازار میں پہچانتے نہیں ہیں؟

اسما عباس نے کہا کہ لوگ پہچانتے ہیں تو پہچان لیں مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا بلکہ مداح پہچان لیتے ہیں تو خوش ہوتے ہیں اور ساتھ سیلفیاں بنواتے ہیں۔

اس سے قبل ایک انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا تھا کہ شوبز سے 18 سال غائب رہی لیکن میں گھر میں بڑی خوش تھی اور کام کاج کرتی تھی۔

میزبان نے پوچھا تھا کہ عباس بھائی کی جانب سے پابندی تھی یا خود ہی من ہٹ گیا تھا؟ اداکارہ کا کہنا تھا کہ من نہیں ہٹا تھا عباس نے کہا تھا کہ مجھے اداکاری کی وجہ سے پسند آئی ہو لیکن اب یہ نہیں کرنا۔

انہوں نے بتایا تھا کہ شوہر آرمی میں تھے ہم نے ہر جگہ پر شفٹ ہونا تھا، خوبصورت شوہر مل گئے تو کام کو کیا کرنا تھا۔

واضح رہے کہ اسما عباس اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’رد‘ میں ارسلان نصیر کی والدہ کا کردار نبھا رہی ہیں، ڈرامے کی مرکزی کاسٹ میں شہریار منور، حبا بخاری شامل ہیں۔

’رد‘ کی ہدایت کاری کے فرائض احمد بھٹی نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی صنم زریاب نے لکھی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں