جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

’جلد ہی ملک گیر ہڑتال کا اعلان کریں گے‘

اشتہار

حیرت انگیز

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کسی ٹیکنیکل کمیٹی کی ضرورت نہیں ہے بس عوام کوحق دو، مطالبات پورے کرو یہ نہ ہو کہ حکومت سے بھی ہاتھ دھونے پڑیں،

مہنگائی اور بجلی بلوں کے خلاف راولپنڈی میں جاری دھرنے کے پانچویں روز شرکاٗ سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ جب تک حق نہیں دو گے تو پہیہ جام ہڑتال کا آپشن موجود ہے تمام شہروں پر دھرنے دے کر شاہراہوں کو بند کر دیں گے۔

حافظ نعیم نے کہا کہ کل حکومت سے مذاکرات کا دوسرا دور ہو گا کل ہمارے سوالات کے جواب دیے جائیں گے، 2019 میں آئی پی پیز سے بات ہوئی تھی تو اب کیوں نہیں ہو سکتی ان کو سارے ناجائز معاہدےختم کرنے ہوں گے نواز شریف اوربلاول کی مشترکہ حکومت ہےنورا کشتی کرتے رہیں گے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ پوچھتے ہیں یہ دھرنا کب تک چلے گا ہم احتجاج کےلیےڈی چوک بھی جاسکتے ہیں ساری ذمہ داری ن لیگ، پی پی، ایم کیو ایم پر ہے یہ فارم 47والی حکومت ہے کیا  کریں بات تو انہی سےکرنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تاجر اور صنعتکار ہمارے رابطے میں ہیں جلد ہی ملک گیر ہڑتال کا اعلان کریں گے، چوتھا آپشن ہے کہ ہم ملک کی بڑی شاہراہوں پر دھرنا دیں، آئی پی پیز کے سارے ناجائز معاہدےچیلنج کیےجائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں