جمعرات, جون 19, 2025
اشتہار

اسماعیل ہنیہ پر حملہ کیسے کیا گیا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

تہران : حماس رہنما اسماعیل ہنیہ پر حملے کی تفصیلات سامنے آگئی، حماس رہنما کو دوسرے ملک سے داغے گئے میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی میڈیا نے حماس رہنما اسماعیل ہنیہ پر حملے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ حماس رہنما کو شمالی تہران میں میزائل حملے میں نشانہ بنایاگیا، ان کو رات کے2بجےنشانہ بنایاگیا۔

ایرانی میڈیا کا کہنا تھا کہ ہنیہ تہران میں سابق فوجیوں کےخصوصی ہیڈکوارٹرمیں مقیم تھے، حماس رہنما کو دوسرے ملک سے داغے گئے میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔

یاد رہے حماس کے سربراہ کو ایران کے شہر تہران میں شہید کر دیا گیا، ایرانی ٹی وی کے مطابق ان کی رہائش گاہ کو علی الصبح نشانہ بنایا گیا، حملے میں ان کا ایک محافظ بھی شہید ہوا۔

حماس نے سربراہ کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا ان کے سربراہ اسرائیلی حملے میں شہید ہوئے، وہ ان دنوں ایران کے صدرکی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے ایران میں مقیم تھے۔

واضح رہے غزہ جنگ کے دوران حماس کے سربراہ کے خاندان کے درجنوں افراد شہید ہوچکے ہیں، جن میں انکے بھائی بیٹے بہو پوتے پوتیاں بھی شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں