وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے کہا ہےکہ اسرائیل جنگ میں اضافے کا خواہاں نہیں بلکہ ’تمام حالات کے لیے تیار‘ ہے۔
فوجی اڈے کے دورے کے دوران وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے کہا کہ اسرائیل کسی بھی صورت حال کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے لیکن ہم تمام امکانات کے لیے تیاری کر رہے ہیں۔
پچھلے مہینے، گیلنٹ نے حزب اللہ کے ساتھ کشیدگی بڑھنے کے بعد اسی طرح کا بیان دیا تھا کہا کہ اسرائیل لبنان میں جنگ نہیں چاہتا لیکن وہ اپنے پڑوسی کو "پتھر کے دور میں واپس” بھیج سکتا ہے۔
حماس کے سیاسی رہنما اسماعیل ہنیہ کی ایران کے شہر تہران میں شہادت پر اسرائیلی فوج نے تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے وہ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کا جواب نہیں دیتے۔
واضح رہے کہ اسماعیل ہنیہ کو ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے بعد تہران میں ان کی رہائش گاہ پر اسرائیلی حملے میں شہید کردیا گیا ہے۔
حماس رہنماء اسماعیل ہنیہ 1980 کی دہائی کے آخر میں حماس میں شامل ہوئے اور اس کے بعد طویل عرصے سے حماس کے سینئر رہنما تھے۔
ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق غزہ جنگ کے دوران اسماعیل ہنیہ کے خاندان کے درجنوں افراد جام شہادت نوش کرچکے ہیں۔