پاکستان میں امریکی ویزہ درخواستوں کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آگئی۔
ذرائع امریکی سفارتخانہ کے مطابق ویزہ اپائنٹمنٹ کے وقت میں 50 فیصد کمی کر دی گئی جس کے بعد ویزہ اپائنٹمنٹ کا وقت 440 دن سےکم کر کے 230 دن کر دیا گیا۔
امریکی سفارتخانہ ایک ماہ میں 10ہزار ویزہ درخواستیں پراسیس کر رہا ہے اور ویزے کےاجرا میں پاکستانی اسٹوڈنٹس کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ امیگرینٹس ویزہ درخواستوں کو بھی ترجیحی بنیادوں پر پراسیس کیا جارہا ہے۔
- Advertisement -
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹورازم، بزنس اور اسٹوڈنٹ کیٹگری میں اپائنٹمنٹ کا وقت نصف سے کم ہو گیا ہے۔
گزشتہ برس امریکی سفارتخانے نے ریکارڈ ویزہ درخواستیں پراسیس کیں جب کہ سفارتخانے میں بیک لاگ کم کرنے کیلئے قونصلر آفیسرز کی تعداد بڑھا دی گئی ہیں۔