جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

’’ایک نہیں ہزاروں اسماعیل ہنیہ پیدا ہوں گے‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم نے کہا ہے کہ ایک نہیں ہزاروں اسماعیل ہنیہ پیدا ہوں گے، فلسطینیوں کی تحریک آزادی دبائی نہیں جاسکتی۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے فلسطینیوں کی تحریک آزادی دبائی نہیں جاسکتی، اسرائیل حماس کو ختم نہیں کرسکتا اس لیے سویلین کو نشانہ بنا رہا ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ مسلمان حکمرانوں کی طرف سے آج بھی کوئی مزاحمت نظرنہیں آرہی، امریکا سب سے بڑا دہشت گرد ہے۔

- Advertisement -

امیر جماعت اسلامی کا دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکا افغانستان، عراق اور دیگر ممالک میں ہزاروں لوگوں کا قاتل ہے، حماس اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے مطابق مزاحمت کا ایک حوالہ ہے۔

حافظ نعیم نے کہا کہ 3 اگست کو فلسطینیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے طور پر منائیں گے، حماس کی طاقت ان کا نظم وضبط ہے۔

انھوں نے کہا کہ انشااللہ فلسطین آزاد اور اسرائیل برباد ہوگا، دنیا بھر کے باضمیر انسانوں کے لیے حماس ایک رول ماڈل ہے، اسماعیل ہنیہ آج پوری دنیا کے لوگوں کے آئیڈیل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں