بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

بھارت : زنجیر سے بندھی امریکی خاتون کئی ہفتوں بعد جنگل سے بازیاب، اہم انکشافات

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی : بھارت میں رہائش پذیر ایک امریکی خاتون کو جنگل میں ایک درخت سے بندھا ہوا پایا گیا، خاتون 25 روز سے بھوکی پیاسی تھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست مہاراشٹرا کے ایک جنگل میں زنجیر سے بندھی بازیاب ایک 50 سالہ امریکی خاتون سے متعلق انکشافات سامنے آئے ہیں۔

امریکی خاتون کے بیان کے بعد اس کے سابق شوہر کے خلاف قتل کی کوشش کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ اپنے بیان میں خاتون نے دعویٰ کیا کہ اس کے سابق شوہر نے اسےجنگل میں لوہے کی زنجیر سے باندھا تھا۔

- Advertisement -

امریکی خاتون کی شناخت للیتا کیکمار ایس کے نام سے ہوئی ہے جو یہاں تامل ناڈو میں رہائش پذیر تھی۔ پولیس کی مختلف ٹیمیں تحقیقات کررہی ہیں، مکمل تفتیش کے بعد کوئی حتمی نتیجہ اخذ کیا جائے گا۔

پولیس کو اس کا آدھار کارڈ اور اس کے امریکی پاسپورٹ کی فوٹو کاپی بھی ملی ہے، پولیس نے بتایا کہ اس کے ویزے کی میعاد ختم ہو چکی تھی اور وہ گزشتہ 10 سال سے بھارت میں مقیم ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ خاتون 10 سال قبل یوگا اور مراقبہ سیکھنے کے لئے تامل ناڈو آئی تھی وہاں اُس نے ایک ہندوستانی شخص کے ساتھ شادی کرلی، کئی سال اس کے ساتھ رہی اور اپنا آدھار کارڈ بھی بنوایا۔ شوہر سے علیحدگی کے بعد للیتا کچھ عرصہ کے لئے گوا میں مقیم رہی۔ اس نے جون میں ممبئی کا بھی دورہ کیا تھا۔

ایک چرواہے نے 27 جولائی کو خاتون کو ایک ٹانگ میں زنجیروں سے جکڑا ہوا پایا، جس کے بعد اس نے پولیس کو اطلاع دی۔ اسے ابتدائی طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کا بیان ابھی تک سرکاری طور پر ریکارڈ ہونا باقی ہے، تفتیش شروع کردی گئی ہے اور اس کے سابق شوہر کی تلاش جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں