سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز اور تصاویر اکثر دیکھنے کو ملتی ہیں جن میں کچھ لوگوں کی حماقت دوسروں کی جانوں کو خطرے میں ڈالتی نظر آتی ہے، کچھ ایسا ہی س ویڈیو میں نظر آرہا ہے کہ جس میں والدین کو اپنے بچوں کی جان کی بھی پرواہ نہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک ایسی ہی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جسے دیکھ کر بنانے والے کی بے وقوفی واضح ہوجاتی ہے۔
جانور آخر جانور ہوتا ہے کب کیا کرجائے کچھ پتہ نہیں، مذکورہ ویڈیو میں کچھ خوفزدہ بچے سڑک کے کنارے کھڑے مگرمچھ کے ساتھ پوز دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
انہیں کسی غیر نے نہیں بلکہ ان کے اپنے والدین نے تصاویر لینے کیلئے منہ کھولے مگرمچھ کے ساتھ کھڑا کردیا تاکہ سوشل میڈیا پر دیکھنے والے لائیک اور کمنٹس کرسکیں۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ بچوں کے خوفزدہ ہونے کے باوجود والدین ان پر خوفناک شکاری کے ساتھ فوٹو کھنچوانے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں،
مذکورہ ویڈیو انسٹاگرام پر انفلوینسر سنتھیوائلڈ نامی اکاؤنٹ نے شیئر کی جسے دیکھ کر آپ کوغصے کے ساتھ افسوس بھی ہوگا۔
بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ فلوریڈا کے ایورگلیڈز نیشنل پارک کا ہے جہاں کچھ لوگوں نے سڑک کے کنارے ایک مگرمچھ کو دیکھا تو اس کے ساتھ تصاویر لینے کے لیے کھڑے ہوگئے۔ ویڈیو پر اب تک ہزاروں لوگ دیکھ چکے ہیں اور صارفین اپنے مختلف قسم کے ردعمل کا اظہار کررہے ہیں۔