اتوار, جنوری 19, 2025
اشتہار

ایران میں انتقام کی علامت ’سرخ پرچم‘ لہرا دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

ایران کے دارالحکومت تہران میں مقبوضہ فلسطین کی مزاحتمی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد قُم شہر میں انتقام کی علامت سرخ پرچم لہرا دیا گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو ایرانی دارالحکومت تہران میں گزشتہ روز شہید کردیا گیا تھا۔

حماس رہنماء اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر ایران میں تین روز کے قومی سوگ کا اعلان کیا گیا ہے اور پاسداران انقلاب نے کہا کہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کا سخت اور دردناک جواب دیا جائے گا۔

- Advertisement -

ایرانی پریس ٹی وی کے مطابق ایران کے مذہبی اہمیت کے حامل اہم شہر قُم کی مسجد جُمکران میں ایرانی روایات کے مطابق انتقام کی علامت سرخ پرچم بھی لہرادیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد اسرائیل پر براہ راست جوابی کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔

نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای نے یہ حکم ایرانی سیکیورٹی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں دیا۔

رپورٹ کے مطابق اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد بدھ کی صبح ایران کی سپریم سیکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا جس میں اراکین نے اہم فیصلے کیے۔

اسرائیل کا اسماعیل ہنیہ کے قتل کا پہلے "اعتراف” اور پھر اظہار لاتعلقی

اجلاس میں بریفنگ دینے والے تین ایرانی عہدیداروں کے مطابق آیت اللہ علی خامنہ ای نے ایران کو حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی تہران میں ہلاکت کا بدلہ لینے کے لیے اسرائیل پر براہ راست حملہ کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں