لاہور : مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری کی مبینہ جعلی ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر پی ٹی آئی کارکن فلک جاوید کو سائبرکرائم ونگ میں طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری کی مبینہ جعلی ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے معاملے پر ایف آئی اے نے پی ٹی آئی کارکن فلک جاوید کوسائبرکرائم ونگ میں طلب کر لیا۔
ایف آئی اے نے فلک جاوید کے گھر پر نوٹس چسپاں کر دیا، ان کےلاہورمیں گھرپر تالاہونے کی وجہ سےگیٹ پرنوٹس چسپاں کیا گیا۔
- Advertisement -
ایف آئی اے نے دیگر جعلی ویڈیوز اپ لوڈ کرنیوالوں کی شناخت کیلئے نادرا کو بھی مراسلہ جاری کردیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ نادرا سے اکاؤنٹس ہولڈرزکی شناخت کےبعدکارروائی ہوگی،عظمیٰ بخاری کی ویڈیوز اوورسیز کے اکاؤنٹس سےبھی اپ لوڈکی گئیں، ایسے اوورسیزکو نادراسے نشاندہی کے بعد قانونی کارروائی کا سامنا ہوگا۔