جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

ٹی 20 کرکٹ کی سب سے ناکام ٹیم کون سی ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

ٹی 20 کرکٹ یوں تو اب دنیا کے بیشتر ممالک میں کھیلی جا رہی ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ انٹرنیشنل سطح پر اس فارمیٹ کی سب سے ناکام ٹیم کون سی ہے۔

ٹی 20 کرکٹ کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ 20 سال سے بھی کم مختصر عرصے میں لگ بھگ 500 بین الاقوامی میچز کھیلے جا چکے ہیں اور اب تک اس فارمیٹ کے 9 ورلڈ کپ بھی منعقد ہوچکے ہیں۔

اب تک بھارت، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز دو، دو بار عالمی چیمپئن بن چکے ہیں جب کہ پاکستان، سری لنکا، آسٹریلیا نے ایک ایک بار ٹرافی اٹھائی ہے۔

- Advertisement -

تاہم آپ کو جان کر حیرت ہوگی کہ ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ ناکام ٹیم بننے کا ریکارڈ سابق عالمی چیمپئن سری لنکا کے پاس ہے۔

آئی لینڈرز کو حال ہی میں بھارت نے تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز میں وائٹ واش کیا جس کے بعد سری لنکا کو یہ ناپسندیدہ اعزاز اپنے نام کرنا پڑا۔

تینوں میچوں میں شکست کے بعد سری لنکا کی اس فارمیٹ میں ناکامیوں کی تعداد 105 ہوگئی جس کے بعد وہ سب سے زیادہ میچز ہارنے والی ٹیموں کی فہرست میں سب سے ٹاپ پر پہنچ گئی ہے جب کہ اس سے قبل ناکام ترین ٹیم بنگلہ دیش تھی جس نے 104 میچز ہارے ہوئے ہیں اور اب وہ دوسرے نمبر پر ہے۔

دو بار کی عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز 101 ناکامیوں کے ساتھ تیسری جب کہ 99 بار شکست کھانے والی زمبابوے کی ٹیم چوتھے نمبر پر ہے۔

دوسرے اور تیسرے میچ کے آخری 5 اوورز کے دوران بالترتیب 31 اور 29 رنز کے دوران 7، 7 وکٹیں گرںیں۔

واضح رہے کہ حالیہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سری لنکا نے جیتا ہوا میچ ہار کر یہ ناپسندیدہ اعزاز اپنے نام کیا اگر وہ میچ جیت جاتی تو آج اس منفی ریکارڈ کے سامنے اس کا نام نہیں جگمگا رہا ہوتا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں