جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

امریکا اور روس میں اہم قیدیوں کا تبادلہ

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی صدر جو بائیڈن نے تصدیق کی ہے کہ روس نے ماسکو اور مغرب کے مابین ایک وسیع قیدی تبادلہ کے ایک حصے کے طور پر وال اسٹریٹ جرنل کے صحافی ایوان گرشکووچ اور سابق امریکی میرین پال وہلن کو رہا کیا ہے۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے روس میں زیرحراست امریکیوں کی رہائی  سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ آج روس میں قید 3 امریکی شہری اور ایک گرین کارڈ ہولڈر واپس گھر آرہے ہیں امریکی شہری روس میں ناحق قید تھے۔

واپس آنے والوں میں پال وہلن ، ایوان گرشکووچ ، السو کرماشیفا ، اور ولادیمیر کارا مورزا شامل ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ معاہدہ جس نےقیدیوں کی آزادی کویقینی بنایاوہ سفارتکاری کاکارنامہ تھا اپنے اتحادیوں کا شکرگزار ہوں جو پیچیدہ مذاکرات میں ساتھ کھڑے رہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں قید امریکیوں کی گھروں کو واپسی تک کام نہیں روکوں گا میری انتظامیہ ایسے 70 سے زیادہ امریکیوں کو گھر واپس لاچکی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں