اتوار, نومبر 10, 2024
اشتہار

اسرائیل کا القسام بریگیڈ کے سربراہ کو شہید کرنے کا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیل نے حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے کمانڈر محمد دیف کو قتل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ان کی انٹیلی جنس کی تصدیق ہے کہ حماس کے کمانڈر محمد دیف کو 13 جولائی کو ہونے والی فضائی بمباری میں ہلاک کیا گیا تھا۔

اسرائیلی وزیر خزانہ بیزل اسموٹریچ نے دعوی کیا ہے کہ حماس کے کمانڈر محمد دیف کے مبینہ طور پر قتل کی نشاندہی سے لگتا ہے "حماس کی شکست پہلے سے کہیں زیادہ قریب ہے”۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں فتح سے پہلے ایک لمحہ نہیں روکنا چاہئے ہم اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک کہ ہم ان سب کو ختم نہ کریں ، سیکیورٹی کو بحال کریں اور اغوا شدہ لوگوں کو گھر واپس نہ لے آئیں۔

حماس کے ممبر کا کہنا ہے کہ دیف کے قتل کے اسرائیلی دعوے کی کوئی تصدیق نہیں ہے۔ ٹیلیگرام پر ایک پوسٹ میں  حماس کے ممبر ایزات الرشق کا کہنا ہے کہ اسرائیلی اس دعوے پر کوئی تصدیق نہیں ہے کہ اس نے گذشتہ ماہ دیف کو شہید کیا تھا۔

پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ قسام کے کسی بھی رہنما کی شہادت کی تصدیق یا تردید کرنا قسام بریگیڈ کی قیادت اور اس تحریک کی قیادت کے لئے معاملہ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں