جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

کیپسٹی پیمنٹ کے مسائل پر جلد فارمولاطے ہو جائے گا، شہباز شریف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت کیپسٹی پیمنٹ کے مسائل پر تیزی سے کام کررہی ہے، جلد فارمولا طے ہوجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ سے گفتگو میں کہا کہ حکومت منتخب ہوئی تو پہلے دن سےبجلی بحران حل کرنےکیلئےشبانہ روزمحنت کی، ہم سیاست برائےسیاست پریقین نہیں رکھتے، ہم سیاست برائےعوامی خدمت پریقین رکھتےہیں۔

وزیراعظم نے بتایا کہ نوازشریف کےدورمیں20،20گھنٹےکی لوڈشیڈنگ کاخاتمہ ہوا، لوڈشیڈنگ کےخاتمےکاکریڈٹ نواز شریف اور ان کی حکومت کوجاتاہے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی بجلی میں سرمایہ کاری کیلئےتیارنہیں تھا، چین واحدملک ہےجس نےسی پیک کےتحت سرمایہ کاری کاعندیہ دیا،چین نےپاکستان کیساتھ معاہدہ کیااورہزاروں میگاواٹ بجلی پرکام شروع ہوا، تاریخ کی تیز ترین رفتار پر منصوبےلگائےگئے، ایل این جی کےپلانٹس لگائےگئےاوربجلی کی پیداواربڑھائی گئی۔

شہباز شریف نے کہا کہ نوازشریف حکومت کوکریڈٹ جاتاہےتاریخ کےسستےترین پاورپلانٹس لگے، ساڑھے4لاکھ ڈالرکےبجلی کے منصوبے لگائے گئے، پرائیویٹ سیکٹرکوسرمایہ کاری کی ہمت ہوئی اورانہوں نےبھی کام کیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاور سیکٹر اور ایف بی آر کو کرپشن سے پاک کرنے میں کامیاب ہوگئے تو کشتی پار لگ جائے گی۔۔ اگر ناکام ہوئے تو کشتی ڈوب جائے گی۔

انھوں نے کہا کہ کسی بھی دورکوطعنےکانشانہ نہیں بناناچاہیے، ہم مسائل کوحل کرنےکی کاوش کررہےہیں، ہماری حکومت نےجوکام کیا ہے اس کوسراہناچاہیے، تمام وزارتوں کومل کرقوم کوبتاناچاہیےہم نےکیاکیااقدامات اٹھائے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ نوازشریف اورہماراایجنڈاہےکہ بجلی کوسستاکرناہے، اتحادی حکومت نے ایجنڈا طے کیا ہے جس میں سب شامل ہیں، آصف زرداری،بلاول،علم خان،خالدمقبول کاایجنڈاہے، دوٹوک فیصلہ کرنا چاہیے،بجلی پر سیاست عوام کی توہین ہے،ہماراایجنڈاہےکہ بجلی سےمتعلق مسائل کوحل کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ بجلی جیسےمسائل پرسیاست کرناعوامی توقیرکی توہین ہے ، غریب آدمی کیلئےہم جوکچھ کر سکتے ہیں وہ کریں گے،وزیراعظم شہبازشریف

ان کا کہناتھا کہ پاورسیکٹراورایف بی آردوایسےادارےہیں جن سےمسائل ہیں، دونوں اداروں کوکرپشن سے صاف اور بہتر کرنے میں کامیاب ہوگئے تو کشتی پار لگ جائے گی، اگر ناکام ہوئے تو کشتی ڈوب جائے گی۔

انھوں نے بتایا کہ بجلی چوری کی روک تھام کیلئےاقدامات کررہےہیں، اور اس حوالے سے اقدامات کی خودنگرانی کررہاہوں، نگراں حکومت میں بھی بجلی چوری کےخاتمےکیلئےاقدامات کیےگئے، نگراں حکومت کیساتھ ساتھ سپہ سالار نے بھی بجلی چوری کی روک تھام کیلئےکام کیا، سپہ سالارکی ہی محنت تھی جونگراں حکومت نےبہترین کام کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ سب ادارےاپنی آئینی حدودمیں کام کرینگے تو مسائل پیدانہیں ہونگے، سندھ اورپنجاب حکومت کی بھی تعریف کروں گاجواقدامات کررہی ہے، سپہ سالارکی بھی تعریف کرتاہوں جوان کی کمٹمنٹ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مشترکہ جدوجہدسےہی ہم عوام کےمسائل حل کرسکتےہیں، بجٹ میں ہمیں ٹیکسزلگانےپڑے،بعض ٹیکسز جائزہیں ، بعض ٹیکسزنہ لگاتے تومسائل مزیدبڑھ جاتے، تنخواہ دارطبقےپرجوٹیکس لگاہےاس کابالکل احساس ہے لیکن اپنےبجٹ میں سے50ارب روپے کا کٹ لگا کر تنخواہ دارطبقےکوریلیف دیا ہے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ مہنگی بجلی کےمسائل کےحل کیلئےدن رات کام ہورہاہے، ہم عوام کی آوازکیساتھ آواز ملا رہے ہیں، 50ارب روپے جولائی،اگست،ستمبر کےبجلی بل کیلئےفراہم کیےہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کیپسٹی پیمنٹ کےمسائل حل کرنےکی کوشش کررہےہیں، حکومت کیپسٹی پیمنٹ کے مسائل پرتیزی سےکام کررہی ہےجلدفارمولہ طےہوجائیگا، آئی پی پیزکوبہت منافع مل چکاہے،سرمایہ کاری کافائدہ اٹھایاجاچکاہے،

شہباز شریف نے پی ٹی آئی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک پارٹی سےپوچھتاہوں انہوں نےاپنےدورمیں کیاکیا؟ خیبر پختونخوا میں اس پارٹی کی حکومت رہی انہوں نےکیاکیا؟ اس پارٹی نےخیبرپختونخوامیں کوئی ایک ڈیم بنایا ، ہزاروں میگاواٹ تودورکیا15میگاواٹ کا کوئی منصوبہ بنایا؟ باتیں کرناالگ بات ہےاورعملی اقدامات کرناالگ چیز ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایبسلوٹلی ناٹ والےنعرےآبیل مجھےمارکےمترادف ہے، قوم سےگزارش ہےحکومت تندہی کیساتھ ریلیف پہنچانے کیلئے کوشاں ہے،حکومت پاکستان قوم کے مسائل آگاہ ہے شبانہ روز محنت کررہے ہیں، دن رات کاوشیں کررہے ہیں اور انشااللہ جلداچھی خبریں ملیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں