جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

قومی اسمبلی میں اسماعیل ہنیہ کے قتل اور اسرائیلی درندگی کیخلاف مذمتی قرارداد منظور

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : قومی اسمبلی میں‌ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل اور اسرائیلی درندگی کیخلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا ، جس میں اسماعیل ہنیہ کے قتل، فلسطینیوں سے یکجہتی اور اسرائیلی درندگی کیخلاف قرارداد پیش کی گئی۔

نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ اسحاق ڈارکی جانب سےاسمبلی میں قرارداد پیش کی گئی ، اسحاق ڈارنے قرارداد کے متن کو پڑھ کرسنایا۔

- Advertisement -

قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ قومی اسمبلی نے فلسطینی عوام پر اسرائیل کی جارحیت 44ہزار فلسطینی عوام کی شہادت ، ایران میں اسماعیل ہابیُہ کی شہادت اور فلسطینی عوام پر اسرائیلی بربریت کی مذمت کی۔

قرارداد میں اقوام متحدہ سے فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی جارحیت روکنے کا مطالبہ کیاگیاہے اور فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل اظہار یک جہتی کیا۔

یاد رہے اسرائیل کی مذمت کیلئے آج پاکستان میں یوم سوگ منایا جارہا ہے، ملک بھر میں اسماعیل ہنیہ کی غائبانہ نمازجنازہ ادا کی جائے گی، پورا پاکستان اور عالم اسلام اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر اشک بار ہے۔

خیال رہے حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی تدفین آج دوحہ میں ہوگی نماز جنازہ جمعہ کے بعد امام محمد بن عبدالوہاب مسجد میں ادا کی جائے گی۔

گزشتہ روز تہران میں حماس سربراہ کی نماز جنارہ ایران کے رہبر اعلی نے پڑھائی تھی، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

حماس سربراہ کو اکتیس جولائی کوتہران میں ان کی رہائش گاہ میں میزائل حملے میں شہید کردیا گیا تھا، وہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے ایران گئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں