کراچی : اُردو بازار تاجران نے حکومت کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو احتجاج اور ہڑتال کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیشنری پرلاگو ٹیکس سے کاروبار متاثر ہونے پر اُردوبازاروں کےتاجران بھی پریشان ہیں۔
اُردو بازار تاجران کی جانب سے اسٹیشنری پر عائد ٹیکس فوری طورپرواپس لینےکا مطالبہ کرتے ہوئے حکومت کو اُلٹی میٹم بھی دے دیا ہے۔
اردو بازار ٹریڈرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اگر مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو احتجاج اور ہڑتال کی جائے گی۔
چیئرمین اردوبازار ٹریڈرز ایسوسی ایشن ساجدیوسف نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ٹیکسزکی بھرمارہے، ٹیکس سمجھ میں ہی نہیں آرہےکہ کس قسم کےلگائےجارہےہیں۔
ساجدیوسف کا کہنا تھا کہ دنیامیں تعلیم اوراس سےمتعلق شعبوں میں سہولت دی جاتی ہے، ٹیکسزکی بھرمار سے ہر چیز مہنگی ہوتی جارہی ہے، چاہتےہیں حکومت تعلیم سےمتعلق شعبوں میں ٹیکسزمیں نرمی کرے۔
انھوں نے کہا کہ ہم فائلرزہیں اس کےباوجودفکسڈٹیکس الگ سےلگادیاگیا، تعلیم سےمتعلقہ شعبوں میں ٹیکسزنہیں ہونے چاہئیں، ٹیکس لگے گا تو ہم بھی کتابوں،پنسلزوغیرہ کےریٹ بڑھائیں گے۔