جمعہ, ستمبر 20, 2024
اشتہار

اسرائیل پر کئے گئے حملے کا بھاری بدل چکوائیں گے، نیتن یاہو

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ہم، دفاع اور حملے ہر دو حوالوں سے اور ہر طرح کے سیناریو کے مقابل مکمل تیاری کی حالت میں ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نیتن یاہو نے داخلی محاذ کمانڈ آفس میں اور حالات کے جائزے کے لئے منعقدہ اجلاس میں شرکت کی۔

اسرائیلی وزیر اعظم کا اجلاس میں کہنا تھا کہ دفاعی حوالے سے بھی اور حملے کے حوالے سے بھی اسرائیل ہر طرح کے منظر نامے کے مقابل مکمل تیاری کی حالت میں ہے۔

- Advertisement -

نیتن یاہو کا مزید کہنا تھا کہ ہم، خواہ کسی بھی شعبے میں کیوں نہ ہو اسرائیل پر کئے گئے حملے کا، بھاری بدل چکوائیں گے۔ جو ہمیں نقصان پہنچائے گا ہم بھی اسے نقصان پہنچائیں گے۔

دوسری جانب دنیا کی بڑی فضائی کمپنیوں نے حملے کے خدشے کے پیش نظر اسرائیل کیلئے پروازیں منسوخ کردیں۔

دنیا کی بڑی فضائی کمپنیوں نے سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر اسرائیل کیلئے پروازیں منسوخ کردی ہیں۔

جس کے باعث تل ابیب کے بن گوریان ایئرپورٹ پرہزاروں مسافر پھنس گئے، اسرائیل کی کارروائی سے خوفزدہ یونائیٹڈ ایئر لائنز اورڈیلٹا نے اسرائیل کیلئے تمام پروازیں منسوخ کیں۔

جرمنی کی فضائی کمپنی لفتھانسا گروپ نے بھی تل ابیب کیلئے فلائٹ آپریشن روک دیا ہے، اس کے علاوہ سوئس، برٹش ایئرلائنز، آسٹرین ایئرلائنز اور ایئرانڈیا نے بھی اسرائیل کے لیے تمام پروازیں منسوخ کردی ہیں۔

حزب اللہ کے شہید کمانڈر فواد شُکر بیروت میں سپرد خاک

یہ منسوخی سفارت کاروں کے ان خدشات کے باعث کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حالیہ صیہونی حملوں کے بعد علاقائی جنگ میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں