سکھر: لاک اپ میں قید ملزم نے رات گئے انتہائی اہم قدم اٹھا لیا۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ لاک اپ میں قید ملزم نے رات گئے خودکشی کرلی، ملزم کو پیکا ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔
ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ملزم کو سائبر کرائم پیکا ایکٹ کے تحت لاڑکانہ سے گرفتار کیا تھا، اعجاز شیخ جسمانی ریمانڈ پر تھا، خاتون کو ہراساں کرنے پر تفتیش کی جارہی تھی۔