منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

ناروے کپ، پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

ناروے کپ میں پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال  ٹیم نے جرمنی کو 2 کے مقابلے 3 گول سے شکست دیدی۔ پاکستان نےجرمنی کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کے محمد کاشف نے 2 اور محمدحنید نے ایک گول اسکور کیا۔ قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم آج رات سیمی فائنل میں مدمقابل ہو گی۔

- Advertisement -

اس سے قبل قومی اسٹریٹ چائلڈ ٹیم نے ناروے کے سٹرنڈیم کلب کو کوارٹر فائنل میں 3-2 گول سے شکست دی، یہ میچ کافی سنسنی خیز رہا، قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے مقابلے کے آخری سیکنڈ میں گول کرکے فتح اپنے نام کی۔

قومی اسٹریٹ چائلڈ ٹیم کےعبیداللہ، محمد کاشف اور محمدعیسیٰ نے گول اسکور کیے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں