جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

لاپتہ افراد کے خاندانوں کیلیے 50 لاکھ روپے فی کس کا امدادی پیکج

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی کابینہ نے لاپتہ افراد کے خاندانوں کیلئے 50 لاکھ روپے فی کس امدادی پیکج کی منظوری دیدی۔

اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں بتایا گیا کہ لاپتہ افراد  پرکمیشن گزشتہ ایک دہائی سے کام کر رہا ہے وزیراعظم شہبازشریف نے تمام جماعتوں پر مشتمل کمیٹی قائم کی جب کہ نگران حکومت میں لاپتہ افراد سے متعلق کمیٹی دوبارہ تشکیل دی گئی اور اب کابینہ نے لاپتہ افراد کے لواحقین کے لیے امدادی پیکیج کی منظوری دی ہے۔

وفاقی کابینہ کو لاپتہ افراد کے حوالے سے تشکیل بین الوزارتی کمیٹی کی رپورٹ پیش کی گئی جس میں بتایا گیا افغان جنگ کے بعد دہشتگردی نے پاکستان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور دہشتگردی کی وجہ سے پاکستان کو کئی طرح کے اندرونی چیلنجز کا سامنا ہے، رپورٹ کی تیاری میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھی تعاون کیا۔

- Advertisement -

وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی کے 22 جولائی 2024 میں ہونے والے فیصلوں کی توثیق بھی کر دی۔

اعلامیہ کے مطابق کابینہ نے چین اور پاکستان حکومت میں ٹریڈ پروموشن کو آپریشن کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی منظوری دی۔ یادداشت کے تحت اسمارٹ فونز، نیو انرجی آٹو موبائل کی صنعتوں میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔ ٹیکسٹائل، زرعی مصنوعات کی پراسیسنگ، دوا سازی، آئی ٹی صنعتوں میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔

وزارت تعلیم کی سفارش پر نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوجز اسلام آباد کے چارٹر پر قانون سازی کی منظوری دی گئی۔ وفاقی کابینہ نے وزارت تعلیم وپیشہ ورانہ تربیت کی سفارش پر بحرین کے تعاون سے پاکستان میں قائم ہونے والی کنگ حماد یونیورسٹی برائے نرسنگ اینڈ ایسوسی اینڈ میڈیکل کے بل کی اصولی منظوری دی۔ بحرین کے تعاون سے قائم یونیورسٹی جدید عصری تقاضوں کے مطابق تعلیم و تربیت فراہم کی جائیگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں