منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

پیرس اولمپکس : بھارتی شوٹر منو بھاکر پر قسمت کی دیوی مزید مہربان

اشتہار

حیرت انگیز

پیرس اولمپکس میں دو برانز میڈلز جیتنے والی خاتون بھارتی شوٹر منو بھاکر پر قسمت کی دیوی مزید مہربان ہوگئی۔

پیرس اولمپکس 2024 میں بھارت سے حصہ لینے والی شوٹر منو بھاکر دو برانز میڈل حاصل کرنے کے بعد اشتہاری کمپنیوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔

بھارتی میڈیا رپوٹس کے مطابق بھارتی شوٹر منو بھاکر کی مقبولیت میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے جس کے بعد 40سے زائد برانڈز نے ان سے اسپانسر شپس اور تشہیری مہم کے لیے رابطہ کیا ہے، منو بھاکر کے معاہدوں کا معاوضہ 20 لاکھ سے بڑھ کر کروڑوں روپے تک چلا گیا ہے۔

- Advertisement -

پیرس اولمپکس میں 22سالہ منو بھاکر نے 10 میٹر ایئر پسٹل اور مکسڈ ٹیم میں 2 برانز میڈلز جیت کر پہلی بھارتی ایتھلیٹ کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی شوٹر منو بھاکر اس سے قبل ہر برانڈ اینڈورسمنٹ کے لیے 20 سے 25 لاکھ روپے معاوضہ لیتی تھیں لیکن اب ان کے چارجز چھ سے سات گنا بڑھ چکے ہیں اس کے علاوہ منو بھاکر مبینہ طور پر پہلے ہی ایک برانڈ سے ایک اعشاریہ پانچ کروڑ کا معاہدہ کر چکی ہیں۔

ایک اسپورٹس کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہم منو بھاکر سے طویل المدتی معاہدے کرنے کے خواہشمند ہیں اور دو تین معاہدے ہوچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں