بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

کراچی والے ہوجائیں تیار! محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: محکمہ موسمیات کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ آج شام یارات شہر میں تیز بارش کا امکان ہے، بارش برسانے والا سسٹم گزشتہ روز شہر میں داخل ہوا تھا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں بارش برسانے والے سسٹم کے اثرات 6 اگست تک رہیں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ دن میں درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری تک رہے گا۔

آج صبح سویرے سائٹ ایریا، ناظم آباد، صدر، شارع فیصل، گلستان جوہر، لیاقت آباد، فیڈرل بی ایریا، اولڈسٹی ایریا اور ماڑی پور سمیت کیماڑی کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی۔ طاقتور ہواؤں کا سلسلہ راجستھان، بحیرہ عرب سے سندھ پر اثرانداز ہورہا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ بلوچستان اور سندھ میں داخل ہوچکی ہیں، جس کے باعث شدید بارشیں متوقع ہیں۔

پاکستان میں مون سون کی بارشوں کا دورانیہ اور اہمیت

پاکستان میں مون سون کی بارشوں کا دورانیہ عام طور پر جولائی سے ستمبر تک ہوتا ہے۔ یہ بارشیں ملک کے مختلف حصوں میں مختلف شدت اور مدت کے ساتھ برستی ہیں۔ مون سون کی آمد سے ملک کے کئی علاقوں میں خشک سالی کے بعد زندگی میں ایک نئی بہار آ جاتی ہے۔ یہ بارشیں نہ صرف زرعی پیداوار کے لیے بلکہ پانی کے ذخائر کو بھرپور کرنے اور موسم کو خوشگوار بنانے کے لیے بھی انتہائی اہم ہیں۔

ملک بھر میں بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کا اہم بیان

تاہم، بعض اوقات یہ بارشیں اتنی شدید ہو جاتی ہیں کہ سیلاب کی صورت اختیار کر لیتی ہیں اور ملک کے مختلف علاقوں میں تباہی پھیل جاتی ہے۔ اس کے علاوہ، غیر متوقع اور بے وقت بارشیں بھی فصلوں کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں