بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

’ارینج میرج کروں گی پیار محبت کے چکر میں۔۔۔‘ انمول بلوچ نے شادی سے متعلق کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے کہا ہے کہ پیار محبت کے چکر میں کباڑہ ہوتا ہے میں ارینج میرج کروں گی۔

اداکارہ انمول بلوچ نے حال ہی میں ڈیجیٹل میگزین کو انٹرویو دیا جہاں انہوں نے اپنے کیریئر سمیت دیگر موضوعات پر کھل کر بات کی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ آج کل کے دور میں شادی کے لیے ہر کسی نے اپنی ترجیحات طے کر رکھی ہیں اور ایسے کئی لوگ ہیں جن نے ترجیحات کی لمبی فہرست ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

- Advertisement -

انمول بلوچ نے کہا کہ شادی کے لیے لڑکیاں اپنے ہونے والے شوہر سے بہت ڈیمانڈس کرتی ہیں کہ وہ امیر ہونا چاہیے، خوبصورت بھی ہو، خواتین کی عزت بھی کرتا ہے اور میری ہر بات مانتا ہو۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہر کسی کو اپنے شرائط رکھنے کا حق حاصل ہے لیکن گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ انسان تنگ آجاتا ہے، پچاس سال تک جوڑے ایک دوسرے کا خیال رکھتے رکھتے، ایک دوسرے کی شرائط پر پورا اترتے اترتے تھک جاتے ہیں۔

اداکارہ انمول بلوچ نے کہا کہ پہلے میری والدہ مجھے شادی کرنے کا کہتی رہتی تھیں، لیکن اب وہ ایسا نہیں کہتیں، کیوں کہ وہ جان چکی ہیں کہ ان کی بیٹی اب میچوئر ہو چکی ہیں، ان کی اپنی سوچ ہے اور شرائط ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ میں کبھی شادی نہیں کروں گی، شادی حلال چیز ہے، ہر کسی کو کرنی چاہیے اور میں بھی شادی کروں گی، پوری زندگی ایسے نہیں رہوں گی لیکن ابھی ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

اداکارہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں سیدھے شادی کروں گی، بیچ میں کسی سے تعلقات استوار نہیں کروں گی کیوں کہ تعلقات بنانے سے جذبات کا کباڑہ ہوتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں