ہفتہ, نومبر 30, 2024
اشتہار

بانی پی ٹی آئی بات کرنا چاہتے ہیں مگر وہ قابل اعتبار نہیں، رہنما پی پی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی بات کرناچاہتے ہیں مگروہ قابل اعتبارنہیں،ان کی پالیسیوں میں بھی تسلسل نہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری نے اے آروائی نیوز سے انٹرویو میں بانی پی آئی سے متعلق کہا کہ بانی پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتے ہیں لیکن وہ قابل اعتبارشخص نہیں۔

سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی پالیسیوں میں تسلسل نہیں وہ یوٹرن کواپنی سیاست سمجھتے ہیں اور ہمارے نزدیک یوٹرن لینا غیرذمہ داری کاثبوت ہوتاہے۔

- Advertisement -

انھوں نے مزید کہا کہ وہ بات کرکے پھر جاتا ہے، کبھی کہے گا اچکزئی کو اختیار ہے پھر کہے گا نہیں۔

الیکشن کے سے متعلق سوال پر رہنما کا کہنا تھا کہ 8 فروری کےانتخابات کے نتائج پر بڑا سوالیہ نشان ہے، ہمیں پنجاب کے انتخابات پر تحفظات ہیں، پی پی کی کئی سیٹیں نہیں دی گئیں، الیکشن کمیشن کےخلاف جس نےریفرنس بھیجا ہے وہی اس کو ثابت کرے۔

انھوں نے بتایا کہ پیپلزپارٹی نےپارلیمنٹ اورآئین کےلیے بہت قربانیاں دی ہیں، الیکشن پرشدیدتحفظات ہیں لیکن سسٹم کےتسلسل کی حد تک تسلیم کیا۔

نواز شریف کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ بے نظیرشہیدکوکریڈٹ جاتاہےورنہ نوازشریف توسیاست سےباہرتھے، اگرمشرف کی وردی نہ اترتی توکیا نوازشریف ملک میں واپس آسکتےتھے۔

Comments

اہم ترین

نعیم اشرف بٹ
نعیم اشرف بٹ
نعیم اشرف بٹ اے آر وائی نیوز کے تحقیقاتی صحافت کے ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ہیں

مزید خبریں