جمعرات, ستمبر 19, 2024
اشتہار

بجلی کا بل زیادہ آنے پر بھائی کے ہاتھوں بھائی کیسے قتل ہوا؟ماں نے ساری داستان سنادی

اشتہار

حیرت انگیز

گوجرانوالہ میں بجلی کا بل زیادہ آنے پر لڑائی کے بعد سگے بھائی نے اپنے بھائی کا قتل کردیا تھا، دونوں بھائی اپنی بوڑھی ماں کے ساتھ رہتے تھے۔

اے آر وائی کی ٹیم گوجرانوالہ میں اس بدنصیب ماں کے گھر پہنچی جہاں بجلی کا بل زیادہ آنے پر ایک بھائی دوسرے کے ہاتھوں قتل ہوگیا، ایک بھائی قتل ہوکر منوں مٹی تلے جاسویا ہے جبکہ دوسرا بھائی جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہے جبکہ 30 ہزار روپے کے قریب بجلی کا بل اب بھی ادا نہیں کیا جاسکا۔

دنوں کی بوڑھی ماں کا اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ معاملہ کیسے پیش آیا پتا نہیں، ان بھائیوں میں کبھی لڑائی نہیں ہوئی تھی کبھی کچھ نہیں ہوا تھا۔

- Advertisement -

یہ بجلی کا بل موت بن کر آیا، ہمارا بجلی کا بل 32 ہزار روپے آگیا اور پھر مکان کے کرائے کا وقت بھی آگیا، ایک بیٹے نے دوسرے کو بتایا کہ بل ادا کرنا ہے جس پر دوسرے بیٹے نے کہا کہ میں اگلے ہفتے بل ادا کردوں گا۔

بوڑھی خاتون نے بتایا کہ اسی بات پر دونوں بھائیوں میں پہلے تلخ کلامی ہوئی اور پھر بات بڑھتے بڑھتے دونوں لڑ پڑے، اس وقت میں ان دونوں کے آگے ہاتھ جوڑتی رہی لیکن وہ پھر بھی لڑتے رہے۔

میرے ایک بیٹے نے کہا کہ میں اسے گھر میں نہیں رکھوں گا یہ بل دے گا تو اسے رکھوں گا، بیٹے نے اسی دوران اس کا سامان اٹھا کر باہر پھینک دیا۔

ماں نے بتایا کہ اسی سامان میں ایک چھری بھی تھی، کسی خاص منصوبے کے تحت میرے بیٹے نے اپنے بھائی کو چھری نہیں ماری، بس اچانک ماری سمجھ ہی نہیں آئی کہ کیسے ہوگیا۔

بوڑھی خاتون نے کہا اب گھر میں کوئی کمانے والا نہیں، میں تو مرگئی ہوں میں کیا کروں، ایک بیٹا جیل چلا گیا ہے اور ایک بیٹا مرگیا ہے اور اب گھر بالکل خالی ہوگیا ہے، میرے دو ہی بیٹے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں