پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

دورہ آسٹریلیا، پاکستان شاہینز پہلے ون ڈے میں فاتح

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان شاہینز نے دورہ آسٹریلیا کے دوران پہلے ون ڈے میچ میں این ٹی اسٹرائیک کو چار وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق آج (اتوار) کو کھیلے گئے میچ میں این ٹی اسٹرائیک نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن شاہینوں کی بہترین بولنگ کی بدولت میزبان ٹیم 142 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

این ٹی اسٹرائیک کی بیٹنگ لائن کو تباہ کرنے والے پاکستان شاہینز کے جہانداد خان اور مبصر خان تھے۔ جہانداد نے اپنے ون ڈے کیریئر کی بہترین بولنگ کرتے ہوئے 26 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں جب کہ مبصر خان نے 18 رنز کے عوض تین بلے بازوں کی وکٹیں اڑائیں۔

- Advertisement -

پاکستانی شاہینوں نے مطلوبہ ہدف 35.1 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ صاحبزادہ فرحان 30 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے جب کہ عرفان خان نے 21 اور عثمان خان نے 20 رنز بنائے۔

پاکستان شاہینز اپنا دوسرا میچ منگل 6 اگست کو بنگلا دیش اے کے خلاف کھیلیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں