ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

امریکا، برطانیہ اور سوئیڈن نے اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے کی ہدایت کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

لبنان اور اسرائیل کے ایک دوسرے پر راکٹ حملوں کے بعد مشرق وسطیٰ میں صورت حال مزید کشیدہ ہو گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا، برطانیہ اور سوئیڈن نے اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے کی ہدایت کر دی ہے، بیروت میں امریکی سفارت خانے سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہری کسی بھی دستیاب پرواز سے لبنان سے فوری نکلنے کی کوشش کریں۔

برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے کہا ہے کہ خطے میں تناؤ بہت زیادہ ہے، صورت حال تیزی سے بگڑ سکتی ہے، شہریوں کو پیغام ہے کہ وہ لبنان سے فوراً نکل جائیں۔

- Advertisement -

سوئیڈن نے بیروت میں سفارت خانہ بند کر دیا ہے، سوئڈش وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ مشرقی وسطیٰ میں تنازع پھیل سکتا ہے، اس لیے شہریوں کو جلد از جلد لبنان چھوڑنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔ کینیڈا، آسٹریلیا، بھارت اور فرانس نے بھی اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے کی ہدایت کر دی ہے۔

حزب اللہ نے اسرائیل کے قصبے بیت الہلیل پر درجنوں راکٹ داغ دیے

دوسری طرف امریکی اور اسرائیلی حکام نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کل تک اسرائیل پر حملہ کر سکتا ہے، امریکی میڈیا کے مطابق امریکی اور اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ کل صبح سے پہلے ایران اسرائیل کو نشانہ بنا سکتا ہے، ایران اور حزب اللہ دونوں اپنے فوجی منصوبوں کو حتمی شکل دینے اور سیاسی سطح پر ان کی منظوری پر کام کر رہے ہیں۔

سربراہ امریکی سینٹرل کمانڈ جنرل کوریلا مشرقی وسطیٰ کے دورے پر ہیں، جہاں وہ خطے میں کشیدگی کے خاتمے پر بات کریں گے، امریکی صدر جو بائیڈن سے جب اس بارے میں سوال پوچھا گیا کہ کیا ایران جوابی حملے سے دست بردار ہو جائے گا تو ان کا کہنا تھا کہ انھیں اس بارے میں علم نہیں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں