پیر, اکتوبر 7, 2024
اشتہار

بھارتی اور پاکستانی سب ایک جیسے ہیں کوئی فرق نہیں: سنیدھی چوہان

اشتہار

حیرت انگیز

معروف بھارتی گلوکارہ سنیدھی چوہان نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستانی لوگوں میں کوئی فرق نہیں ہم سب ایک جیسے ہیں۔

بھارت کی معروف گلوکارہ سنیدھی چوہان نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے مختلف موضوعات سمیت پاکستان فنکاروں کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کے بارے میں بات کی۔

گلوکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے بہت سارے پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام کیا ہے اور میں جب پاکستانیوں سے ملتی ہوں تو مجھے لگتا ہے کہ ہم بالکل ایک جیسے ہیں کیونکہ ہمارا بات کرنا اور ہمارے کھانے سب کچھ ایک جیسے ہیں۔

- Advertisement -

سنیدھی چوہان نے کہا کہ جب کبھی امریکا یا برطانیہ جاتی ہوں تو وہاں پر بھی بہت سارے پاکستانی دوست ملتے ہیں اور ان سے مل کر بھی ایسا ہی احساس ہوتا ہے کہ ہم ایک ہی جیسے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ دونوں ملکوں کے لوگوں کے درمیان اپنائیت کی وجہ پاکستانی میوزک ہے جو سرحد پار سے آ رہا ہے، پاکستان کی فلم انڈسٹری بہت زیادہ بڑی نہیں ہے مگر وہاں کی موسیقی لاجواب اور ناقابل یقین ہے۔

سنیدھی چوہان نے کہا کہ پاکستانی لوگ اپنے گلوکاروں سے بے پناہ محبت کا اظہار کرتے ہیں اور یہاں تک کہ بھارت میں بھی پاکستانی فنکاروں کو بہت پیار ملتا ہے تو جہاں پر میوزک  تیار کرنے کی وجہ محبت ہو تو اس میں سے خلوص ہی نکلتا ہے اور اس کو سن کر اچھا محسوس ہوتا ہے۔

بالی ووڈ کی معروف گلوکارہ سنیدھی چوہان نے مزید کہا کہ پاکستانی موسیقی سننا میرے سمیت تمام بھارتیوں کے لیے بھی ایک خوشگوار تجربہ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں