جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

بھارتی ٹیم 15 گیندوں پر درکار ایک رن نہ بنا سکی، جیتا میچ ڈرا کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

سری لنکا کیخلاف ون ڈے میچ میں بھارتی ٹیم 15 گیندوں پر ایک رن نہ بنا سکی اور جیتا ہوا میچ ڈرا کر بیٹھی جس پر انڈین شائقین برس پڑے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم جو سات سال بعد سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کیلیے آئی لینڈرز کی مہمان بنی ہے۔ کولمبو میں کھیلے گئے پہلے میچ میں بڑے بڑے ناموں پر مشتمل بھارتی ٹیم 15 گیندوں پر درکار صرف ایک رنز نہ بنا سکی اور جیتا ہوا میچ ڈرا کر بیٹھی۔

اس میچ میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں پر 230 رنز بنائے۔ جواب میں بھارتی ٹیم یہ آسان ہدف حاصل نہ کر سکی اور پوری ٹیم 47.5 اوورز میں 230 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

بھارتی کپتان روہت شرما 58 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ ویرات کوہلی 24، کے ایل راہول 31 جبکہ اکشر پٹیل 33 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

ایک موقع پر بھارت کو 15 گیندوں پر جیت کے لیے صرف ایک رنز درکار تھا اور اس کی دو وکٹیں باقی تھیں مگر اسالانکا نے بھارتی اننگ کے 48 ویں اوور کی چوتھی اور پانچویں گیند پر بالترتیب شیوم دوبے اور ارشدیپ سنگھ کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر دیا۔

یوں بھارت یہ جیتا ہوا میچ ڈرا کر بیٹھا جو پر نہ صرف بھارتی کمنٹیٹرز بلکہ شائقین کرکٹ بھی حیران اور اپنی ٹیم کی کارکردگی پر سیخ پا ہوگئے۔

2

اس کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر صارفین نے ارشدیپ سنگھ کو ٹرولنگ کرنا شروع کیا اور مختلف سائٹس پر کرکٹر کیخلاف کئی مضحکہ خیز تصاویر بھی شیئر کیں، جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔

3

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں