صوابی : پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) آج صوابی میں جلسہ کرے گی، جلسے کا مقصد بانی پی ٹی آئی سمیت اسیر رہنماؤں اورکارکنوں کی رہائی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف آج شام چار بجے صوابی کے شاہ منصور ٹاؤن میں جلسہ کرنے جارہی ہے۔
جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، پنڈال سج گیا ہے اور کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور،محموداچکزئی، بیرسٹر گوہر، عمرایوب، اسد قیصر بھی جلسے سے خطاب کریں گے۔
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کے ارکان پنجاب اسمبلی کا قافلہ صوابی روانہ ہوگیا ہے،اپوزیشن لیڈر ملک احمد بھچرکی قیادت میں قافلہ ٹھوکر نیاز بیگ سے روانہ ہوا، ارکان پنجاب اسمبلی صوابی میں پی ٹی آئی جلسے میں شرکت کریں گے۔
سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ اس جلسے کابنیادی مقصد قیدیوں کی رہائی ہے، نااہل حکومت نے عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈالا ہے۔
اسد قیصر کا کہنا تھا کہ پورے ملک سے لوگ جلسےکےلئے آرہے ہیں، پوری دنیا کو دکھانا چاہتے ہیں حکومت پرعوام کا اعتماد نہیں ،صوابی کے بعد اسلام آباد میں جلسہ کریں گے۔
انھوں نے بتایا کہ کوشش کررہے ہیں تمام پارٹیزکو اکٹھا کریں جوحکومت،مہنگائی کیخلاف ہے اور یہ جوقانون سازی کررہے ہیں یہ غیرقانونی ہے۔
رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ کراچی ، بلوچستان، پنجاب اور کشمیرسےقافلےآرہے ہیں،جلسے میں کم از کم پانچ لاکھ لوگ شریک ہوں گے۔
وزیراعلی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ جلسہ مینڈیٹ چوروں کیخلاف ہوگا، فارم سینتالیس کی پیداوار حکومت گھرچلی جائے، صوابی سے ایک نئی تحریک کا آغازہوگا۔ اسلام آباد جلسے کا اعلان کریں گے۔