جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

اسرائیلی فوج نے غزہ کے پناہ گزینوں پر بم برسا دیئے، 40 فلسطینی شہید

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیلی فوج کی غزہ میں بربریت کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا، غزہ میں اسکولوں میں پناہ گزینوں پر شدید بمباری کے باعث 40 فلسطینی شہید ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ا دارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ میں بے گھر فلسطینیوں کی پناہ گاہ بنے ہوئے اسکولوں پر بم برسا ئے، جس کے باعث بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا۔

اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری سے صبح سے اب تک 40 سے زیادہ فلسطینی جام شہادت نوش کرچکے ہیں، ڈرون حملے سے الاقصٰی شہدا اسپتال کے صحن میں بے گھر افراد کے خیموں میں آگ بھڑک اُٹھی۔

- Advertisement -

دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اسرائیل پر حملے کے سلسلے میں دو ٹوک پیغام دے دیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے نئے منتخب ہونے والے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کے لیے وہ سنجیدہ ہیں، اسرائیل کے جرم پر اس کا احتساب ضرور کیا جائے گا۔

ایرانی صدر نے حماس کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کو اسرائیل کی بڑی غلطی قرار دے دیا، اور کہا کہ یہ بہیمانہ قتل عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، اور اسرائیل کو اس کا جواب دینا ہوگا۔

بنگلہ دیش میں حالات قابو سے باہر، ہلاکتیں 300 ہوگئیں، کرفیو دوبارہ نافذ

قائم مقام ایرانی وزیر خارجہ علی باقری نے کہا کہ اسرائیل کی خطرناک مہم جوئی سے خطے کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے، اس لیے مسلم ممالک اس سلسلے میں ایک متفقہ اور فیصلہ کُن مؤقف اپنائیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں