جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

جرمن سیاح لاہور میں لُٹ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

ڈاکوؤں نے جرمنی سے آنے والے سیاح کو بھی نہ بخشا اور نوجوان کو لاہور ایئرپورٹ کے قریب لوٹ لیا گیا۔

پاکستان میں لوٹ مار کی وارداتیں عام ہوچکی ہیں اور کسی شہری کا جان ومال محفوظ نہیں لیکن ڈاکوؤں نے تو غیر ملکی سیاح کو بھی نہ بخشا اور لاہور میں اسے لوٹ کر ملک کے نام کو بدنام کر ڈالا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق جرمنی کا 27 سالہ شہری برگ فلورائن جرمنی سے سائیکل پر پاکستان کی سیاحت کرنے آیا تھا اور لاہور پہنچا تھا لیکن ڈاکوؤں نے اسے ایئرپورٹ کے قریب ہی لوٹ لیا۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا ہے کہ غیر ملکی سیاح ایئرپورٹ کے قریب سڑک پر کیمپ لگا کر سو رہا تھا کہ اچانک دو مسلح افراد نے آکر اس کو مارنا پیٹنا شروع کردیا۔

متاثرہ جرمن شہری نے پولیس کو بتایا کہ ڈاکو اس کا موبائل فون، نقدی اور 5 لاکھ پاکستانی روپے مالیت کا کیمرہ سمیت دیگر سامان لے کر فرار ہو گئے۔

ڈاکوؤں نے جرمن سیاح سے ایئر پوڈز، آئی فون اور کچھ الیکٹرک اپلائنسز بھی چھین لیں۔ لوٹے گئے سامان کی مالیت لگ بھگ 50 لاکھ پاکستانی روپے بتائی جاتی ہے۔

ایس پی کینٹ کا کہنا ہے کہ غیر ملکی سیاح کی درخواست پر تھانہ شمالی چھاؤنی پولیس نےکارروائی شروع کر دی ہے۔

دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران نے واقعے پر ایس پی کینٹ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے فوری طور پر ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں