جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

سعودی عرب میں یہ کیا ہوگیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب کے جازان ریجن میں پل گرنے کے سبب میاں بیوی زندگی کی بازی ہار گئے۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جازان ریجن میں ابوعریش اور صبیا کمشنری کے پل کا درمیانی حصہ زمین بوس ہوگیا، حادثے میں زخمی ہونے والا سعودی شہری اہلیہ کی موت کے بعد اتوار کے روز اسپتال میں جاں بحق ہوگیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والی خاتون امل ابکر جازان کے ایک سکول میں بطور ایڈمنسٹریٹر امور انجام دے رہی تھیں، جو اپنے حسن اخلاق کے باعث کافی مشہور تھیں۔

- Advertisement -

پل حادثے میں جاں بحق ہونے والی خاتون کی دو بیٹیاں اور ایک بیٹا بھی زخمی ہوا۔ ان کی عمریں بارہ سے چار سال کے درمیان ہیں۔انہیں کنگ فہد ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حادثہ شدید بارش اور سیلابی ریلے کی وجہ سے پیش آیا۔ حادثے کے وقت دوگاڑیاں پل کے متاثرہ مقام پر موجود تھیں جو نیچے گرگئیں۔ نیشنل سینٹر فار ٹرانسپورٹیشن سیفٹی کی جانب سے پل گرنے کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔

اسرائیلی فوج نے غزہ کے پناہ گزینوں پر بم برسا دیئے، 40 فلسطینی شہید

سعودی محکمہ شہری دفاع کے مطابق عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور ایسے مقامات پر نہ جائیں جو سیلابی پانی کی گزر گاہیں ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں