جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

سیلفی لیتے ہوئے لڑکی کھائی میں جا گری، ویڈیو سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے سیاحتی مقام بورنے گھاٹ میں ایک لڑکی کو کھائی کے نزدیک سیلفی لینا مہنگا پڑگیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سیلفی لینے کے دوران لڑکی کا پاؤں پھسل گیا اور وہ 100 فٹ گہری کھائی میں گر گئی۔

پولیس کے مطابق مہاراشٹرا میں حالیہ دنوں میں موسلادھار بارشوں کے باعث آبشاروں کے پاس دلکش نظارے دیکھنے کو مل رہے ہیں، اس وجہ سے بڑی تعداد میں سیاح بھی یہاں پہنچ رہے ہیں۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق پونا سے تعلق رکھنے والے کچھ لوگ بوران گھاٹ پہنچے تھے، اس گروپ میں شامل نسرین امیر قریشی نامی لڑکی سیلفی لینے کے دوران حادثاتی طور پر 100 فٹ گہری کھائی میں گئی۔

اس موقع پر فوری طور پر ریسکیو کا کا م شروع کیا گیا اور ہوم گارڈ اور مقامی افراد کی مدد سے لڑکی کو باہر نکالنے میں کامیابی حاصل کی گئی اور اسے علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جہاں اس کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

ضلع کلکٹڑ جتیندرا کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ زائد بارش کی وجہ سے مٹی پر پاؤں پھسلنے کا خطرہ لاحق ہوتا ہے، اس لئے ایسے واقعات رونما ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے سیاحوں کو مشورہ دیا ہے کہ موسلا دھار بارشوں کے دنوں میں ایسے مقامات پر جانے سے گریز کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں