جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

اسماعیل ہنیہ کی ننھی پوتی کی خوبصورت ویڈیو سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

دوحہ: حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی ننھی پوتی کی دادا کو پکارتے خوبصورت ویڈیو سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی بہو ایناس ہنیہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی بیٹی کی ویڈیو شیئر کی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حماس کے سربراہ کی ننھی پوتی گھر کی کھڑکی پر بیٹھی ہوئی ہے اور مسلسل دادا دادا کی آوازیں لگا رہی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by إيناس هنية (@inas_haniya)

- Advertisement -

یاد رہے اس سے قبل بھی اسماعیل ہنیہ کی بہو ایناس ہنیہ نے شہید دادا اور پوتی کی یادگار تصویر شیئر کی تھی، انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں ایناس ہنیہ نے ایک پیغام بھی شیئر کیا تھا۔

شیئر کی گئی تصویر میں د یکھا جاسکتا ہے کہ حماس رہنماء اسماعیل ہنیہ اپنی پوتی کے ہمراہ موجود ہیں۔ شہید نے سفید شرٹ اور سیاہ پینٹ پہنی ہوئی ہے، جبکہ دادا اور پوتی دونوں تصویر میں مسکرارہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں