وزیرتوانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ حکومت کا مسمم ارادہ ہے کہ بجلی قیمتیں کم کرنی ہیں، آئی پی پیز کے معاملے پر سنجیدہ کام کررہے ہیں۔
پاورسیکٹر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرتوانائی اویس لغاری کا کہنا تھا کہ اس میں ریفارمز کررہے ہیں، آئی پی پیز کے معاملے پر ہم لوگ سنجیدہ طریقے سے کام کررہے ہیں، دھرنے اور پریس کانفرنس کے بجائے سنجیدہ کام کرنا ہے۔
اویس لغاری نے کہا کہ ایم کیو ایم کے تحفظات ہیں جس پران کو بریفنگ دی ہے، قانونی پیچیدگیوں کے باعث تفصیل میں نہیں جانا چاہتا، تمام امور کا تفصیلی جائزہ لے رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ گوہراعجاز اپنی سپریم کورٹ بھی بنالیں تو ان کی کسی کو سجھ نہیں آنی، کل سابق وزیراعظم نے کہا کیپسٹی ریٹ کا مسئلہ گوہر اعجاز نہیں سمجھا سکتا۔
وزیرتوانائی اویس لغاری کا کہنا تھا کہ 2018 کے بعد روپے کی قدر گرنا اور شرح سود میں اضافہ کیپسٹی پیمنٹس کی وجہ ہے۔
انھوں نے کہا کہ چین اور پاکستان نے کوئلے کے پلانٹس کی مقامی کوئلے میں تبدیلی پر اتفاق رائے کیا ہے، چین نے ڈیٹ پروفائلنگ کے مسئلے کو سنجیدہ لیا ہے۔