اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

’رادھے‘ بننے پر پرنسپل نے پٹائی کردی تھی، حماد شعیب

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری معروف اداکار حماد شعیب نے انکشاف کیا ہے کہ اسکول میں سلمان خان کی فلم ’تیرے نام‘ کا ’رادھے‘ بننے پر پرنسپل نے پٹائی کردی تھی۔

اداکار حماد شعیب نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔

میزبان نے سوال کیا کہ سنا ہے آپ اسکول میں اداکاروں کی نقل اتارتے تھے کبھی کسی نے پکڑا اور پٹائی کی؟

- Advertisement -

اداکار نے بتایا کہ اسکول میں بہت پیروڈی کرتا تھا، میں نے ٹیچر سے کہا کہ پانی پینے چلا جاؤں، ٹیچر نے اجازت دے دی، میں باہر گیا بال گیلے کرکے ویسے ہی چشمہ لگا جیسے سلمان خان نے فلم تیرے نام میں لگایا تھا۔

حماد شعیب کا کہنا تھا کہ کلاس میں واپس آیا تو کوئی ٹیچر موجود نہیں تھے، کلاس میں ڈانس کرنا شروع کردیا پوری کلاس مسکرا رہی تھی پھر اچانک سب خاموش ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ جب سب خاموش ہوگئے تو میں سمجھا کہ اچھا ڈانس نہیں کررہا تو میں نے دوبارہ ڈانس کرنا شروع کردیا، جب سب سے پوچھا کہ مسکرا کیوں نہیں رہے تو بتایا گیا کہ پیچھے دیکھو۔

اداکار کے مطابق جب میں نے پیچھے مڑ کر دیکھا تو پرنسپل کھڑی تھیں پھر وہ مجھے کان سے پکڑ کر نیچے لے کر گئیں اور تین دن کے لیے معطل کردیا تھا۔

حماد شعیب نے کہا کہ اگر اس وقت میں نے پیروڈی نہیں کی ہوتی اور ٹیلنٹڈ نہ ہوتا تو آج اداکار کیسے بنتا۔

واضح رہے کہ حماد شعیب نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے جبکہ لیڈ رول میں دانش تیمور اور درفشاں سلیم شامل تھیں۔

اداکار سوشل میڈیا پر اکثر بھارتی گانوں پر پرفارم کرنے کی ویڈیو شیئر کرتے رہتے ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں