منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

بھارت : بادل پھٹنے کے بعد اسکول کے 5 اسپورٹس اسٹار لاپتہ

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں شدید طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، ہماچل پردیش میں بادل پھٹنے (Cloudburst) کے نتیجے میں کئی افراد ہلاک جب کہ درجنوں زخمی ہوگئے جبکہ متعدد افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست ہماچل پردیش کلاؤڈ برسٹ کے بعد ایک اسکول میں زیر تعلیم 5 ایسے طلباء و طالبات بھی لاپتہ ہیں جنہوں نے بہترین کارکردگی کی بنیاد پر والی بال میں تمغے حاصل کیے۔ یہ طلبا ریاست اور ضلع کی جانب سے کھیل چکے ہیں۔

اس حوالے سے مقامی حکام کا کہنا ہے کہ یہ طلبہ اس وقت اپنے گھروں میں موجود تھے جب طوفانی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا اور وہ اپنے گھروالوں کے ساتھ پانی میں بہہ گئے۔

- Advertisement -

اسکول کے فزیکل ایجوکیشن کے ٹیچر رویندر سنگھ نے انڈین ایکسپریس کو بتایا کہ وہ کھلاڑیوں کے حوالے سے شدید فکرمند ہیں۔

لاپتہ ہونے والے ان طلبہ میں دو بہنیں 17 سالہ راتیکا کیدرتا اور رادھیکا بھی شامل ہیں، جن میں سے ایک بارہویں اور دوسری دسویں کی طالبہ ہیں۔

اسی طرح دیگر طلبہ میں 13 سالہ ارون کیدرتا، ان کی بہن 12 سالہ اروشی اور انجلی کماری شامل ہیں۔ ان میں سے راتیکا، رادھیکا، ارون اور اروشی کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

رپورٹ کے مطابق یکم اگست کو شملہ شہر میں بارشوں کے دوران کلاؤڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلی اور درجنوں افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں