جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

ٹرمپ کی انتخابی مہم کو دھچکا، عدالت نے بڑا فیصلہ سنادیا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کو صدارتی انتخابات سے قبل ایک اور دھچکا، ٹرمپ عدالت کی جانب سے ریلیف حاصل کرنے میں ناکام ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہش منی کیس میں سزا روکنے کی استدعا مسترد کردی۔ سابق صدر نے غیرقانونی رقوم کی فراہمی، گیگ آرڈر کیخلاف عدالت سے رجوع کیا تھا۔

امریکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سابق امریکی صدر ٹرمپ صدارتی الیکشن تک نیویارک کورٹ کی سزا کوروکنا چاہتے ہیں، جبکہ کاملاہیرس کو نئے سروے میں ٹرمپ پر معمولی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

- Advertisement -

دوسری طرف ڈونلڈ ٹرمپ 4 ستمبر کو کملاہیرس کے ساتھ فاکس نیوز پر مباحثے کے لیے تیار ہیں، لیکن ادھر کملا ہیرس کا اصرار ہے کہ پہلے سے طے 10 ستمبر کو اے بی سی نیوز پر مباحثہ انجام تک پہنچایا جائے۔

خیال رہے کہ سابق امریکی صدر نے کملا ہیرس کے ساتھ مباحثے میں فل ارینا آڈیئنس کی شرط بھی رکھی ہے، ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہیرس کے ساتھ مباحثے کے قواعد جو بائیڈن کے ساتھ مباحثے والے ہی رہیں گے، اور فاکس نیوز کا صدارتی مباحثہ پنسلوینیا میں ہوگا۔

بنگلہ دیشی صدر نے فوج کو سخت کارروائی کا حکم جاری کردیا

واضح رہے کہ امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کملا ہیرس کی بڑھتی مقبولیت سے خائف ہو کر گزشتہ دنوں ان کی نسلی شناخت پر بھی سوال اٹھا دیا تھا، جس پر انھیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں