منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

عراق میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹوں سے حملہ، متعدد اہلکار زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے دوران عراق میں امریکی فوجی اڈوں کو راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا ہے، جس کے نتیجے میں متعدد اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی عہدیداروں کی جانب سے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حملہ الاسد ایئربیس پر ہوا ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ بیس کے اہلکار حملے کے بعد ہونے والے نقصانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ امریکی ایئربیس پر دو راکٹ فائر کیے گئے، واقعے کے دوران کئی امریکی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

- Advertisement -

یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب اسرائیل کے فلسطینیوں پر حملے کے بعد مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھ رہی ہے۔

اس سے قبل گزشتہ روز اسرائیلی فوج کے عہدیدار کا بیان سامنے آیا تھا کہ لبنان سے شمالی اسرائیل پر میزائلوں اور ڈرون سے حملے کئے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی عہدیدار نے بتایا کہ اسرائیل پر لبنان سے میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے ہیں البتہ کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

بنگلہ دیشی صدر نے فوج کو سخت کارروائی کا حکم جاری کردیا

اسرائیلی فوج کے مطابق ان حملوں کے بارے میں حزب اللہ کی جانب کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے، جبکہ اسرائیل کے شمالی حصوں میں سائرن بجا دیئے گئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں