اسلام آباد : وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پاسپورٹ کے اجرا میں غیر معمولی تاخیر وجہ بتاتے ہوئے شہریوں کو اچھی خبر سنادی۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پاسپورٹ کے اجرا میں غیر معمولی تاخیر پر آغا رفیع اللہ توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا
وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ نے بتایا کہ پاسپورٹس کی ڈیمانڈ یومیہ 44 ہزارہو گئی ہے اور پاسپورٹس کی سپلائی 25 سے 26 ہزار ہے۔
اعظم نذیرتارڑ کا کہنا تھا کہ پاسپورٹس تیارکرنے والی مشینری2004 کی ہے، سافٹ وئیراپ ڈیٹ ہورہاہے، ستمبرتک یومیہ 60 ہزار پاسپورٹس تیار ہوں گے، 6یا7سال قبل یہ کام ہوجاتاتوآج یہ حالات پیدا نہ ہوتے۔
آغا رفیع اللہ نے کہا کہ پہلےکہا گیا کہ کاغذنہیں ہےاب کہا جا رہا ہے سیاہی نہیں، معاملہ کمیٹی کوبھیجاجائےتاکہ وہاں مسئلے کا حل نکالا جائے۔
جس پر اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ جی بالکل پاسپورٹس کے اجرامیں غیر معمولی تاخیر آرہی ہے، 20اسٹیٹ آف دی آرٹ مشینوں کے ٹینڈر ہوچکے ہیں۔