جمعرات, اپریل 24, 2025
اشتہار

رواں سال ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کی فیس کتنی ہوگی؟ طلبا کے لیے بڑی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : رواں سال میڈیکل کالجز میں داخلہ لینے کے لئے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ فیس کے حوالے سے طلبا کے لئے بڑی خبر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے لئے میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلے کے خواہاں طلباء کے لیے نئی مشکل کھڑی ہوگئی۔

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی جانب سے سیشن 2024 کے لیے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے داخلہ ٹیسٹ کی فیس میں اضافہ کر دیا گیا۔

ایم ڈی کیٹ ایک معیاری ٹیسٹ ہے اور جنوبی ایشیائی ملک میں انڈرگریجویٹ میڈیکل اور ڈینٹل اسٹڈیز کے لیے داخلے کے عمل کا ایک اہم حصہ ہے۔

کونسل نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 2024 کی فیس میں 33 فیصد اضافہ کردیا، جس کے بعد رواں سال ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں حصہ لینے والے طالب علموں کو 8 ہزار روپے بھرنے پڑیں گے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ 2 لاکھ سے زیادہ امیدوار ہیں، جو اس سال MDCAT 2024 میں شرکت کرنے والے ہیں۔

ایم ڈی کیٹ کی رجسٹریشن شروع کر دی گئی ہے اور طلباء اپنی رجسٹریشن کروانے کے لیے آن لائن آفیشل پلیٹ فارم کا استعمال کر سکتے ہیں۔

ٹیسٹ 22 ستمبر کو سندھ، پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخوا، اسلام آباد، گلگت بلتستان، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں لیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں